تازہ ترین

تمام اہل وطن کو یوم دفاع مبارک ہو، شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں/قاری جمال عبدالناصر

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس) معروف مذہبی ، سیاسی و سماجی شخصیت قاری جمال عبدالناصر نے یوم دفاع اور یوم شہداء کے حوالے سے اپنے پیغام میں پورے قوم کو یوم دفاع کی مبارکباد اور شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے ملک کی سلامتی کے حوالے سے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء نے ایک تاریخ رقم کی ہے۔ ایک اخباری بیان کے ذریعے اپنے پیغام میں انہوں نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ اس سال افواج پاکستان کی طرف سے یوم دفاع اور یوم شہداء کو ایک ساتھ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پوری قوم یوم دفاع کے موقع پر اس عہد کی تجدید کرتی ہے کہ دفاع وطن کے سلسلے میں فوج اور عوام ایک ساتھ سینہ سپر ہیں اور شہداء وطن کی عظیم قربانیوں کو رائیگان جانے نہیں دیا جائیگا۔ قاری جمال عبدالناصر نے کہا ملک کے بیس کروڑ عوام آج کے دن پوری دنیا کو اور بالخصوص پاکستان اور اسلام کے دشمنوں پر یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستا ن کے عوام اپنے ملکی کی سلامتی اور دفاع کے لئے مکمل طور پر متحد ہیں ۔ انہوں نے تمام شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی عظمت کو سلام پیش کیا اور تمام غازیان پاکستان کو ملک کا سرمایہ افتخار قرارد یتے ہوئے اُنکی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔