
تازہ ترین
ماہر نفسیات ڈاکٹر خالد مفتی اتوار 16ستمبر کو صبح 8بجے سے12بجے تک ٹاون ہال میں میڈیکل کیمپ لگائیں گے ،اور2بجے ٹاون ہال میں ذہنی صحت کے موضوع پر لکچر دینگے
چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) معروف ماہر نفسیات ڈاکٹر خالد مفتی کے چترال میں اتوار کے دن کی مصروفیات کی اوقات اور مقام میں تبدیلی لائی گئی ہے جبکہ نئی شیڈول کے مطابق وہ صبح 8بجے سے 12بجے تک ٹاؤن ہال میں میڈیکل کیمپ لگائیں گے جبکہ دو گھنٹوں کی وقفے کے بعد 2بجے ٹاؤن ہال ہی میں ‘ذہنی صحت’کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیں گے ۔ ضلعی انتظامیہ اور چترال پریس کلب کی طرف سے تمام اہالیان چترال کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ذہنی ڈپریشن کے شکار افراد اس نادر موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حاضری کو یقینی بنائیں ۔ میڈیکل کیمپ میں معائنہ کرانے کے لئے چترال پریس کلب میں قائم رجسٹریشن ڈیسک سے رابطہ کریں ۔ رجسٹریشن کے لئے ٹیلی فون نمبر 0943-413487پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔
