تازہ ترین

مردان واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی کے زیر اہتمام صفائی کے عالمی دن کے موقع پر واک اور فلیگ مارچ کا انعقاد

مردان ۔(نمائندہ چترال ایکسپریس)واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی کے زیر اہتمام صفائی کے عالمی دن کے موقع پر واک اور فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ناصر غفور خان کررہے تھے۔واک اور فلیگ مارچ کے شرکاء شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے۔انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر صفائی کے حوالے سے نعرے درج تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ناصر غفور خان نے کہاکہ اپنے روشن مستقبل کے لئے ہمیں صفائی کے اصولوں پر عملدرآمد کرنا چاہےئے۔انہوں نے کہاکہ صفائی کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں یہ عہد کرنا چاہےئے کہ فضلہ آلودگی کے خلاف ہمیں اٹھ کر کھڑا ہونا ہوگا۔کمپنی کی جانب سے مردان کے شہریوں کو صفائی اور صاف پانی کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں لیکن عوام کے تعاون کے بغیر مردان شہر کو ایک ماڈل شہر بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے کہاکہ صفائی ایمان کاجز ہے اور ہمیں اس پر عمل کرنا چاہئے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ صفائی کے عملے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ مردان شہر کو بیماریوں سے بچایا جاسکے۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔