
ضلع چترال میں PTIکو مضبوط اور منظم کرنے کے لئے پارٹی کو Re-Organize کرناکارکنان کا دیرینہ مطالبہ ہے ۔سیف الرحمن مشکور
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)سیف الرحمٰن مشکور ؔ سابقہ جوائنٹ سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ چترال میں پارٹی کو Re-Organize کرنا نہ صرف کارکنان کا تقاضا ہے بلکہ چترال میں PTI سے انصاف کی اُمید رکھنے والے عوام بھی PTI کے اندر تبدیلی چاہتے ہیں۔ عرصہ 14/15 سالوں سے ضلعی قیادت تبدیل نہیں ہوئی جس کی وجہ سے جنرل الیکشن 2013 ء میں ہم قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے دونوں سیٹیں ہارگئے ، صوبے میں PTI کی حکومت ہونے کے باؤجود بلدیاتی الیکشن بھی ہارگئے اور حالیہ جنرل الیکشن میں شکست سے دوچار ہوئے جس کی بنیادی وجہ ضلعی کابینہ سے لیکر UC لیول تک تنظیمات کانامکمل اور غیر فعال ہونا تھا ۔ اُنہوں نے کا کہا کہ حالیہ الیکشن سے پہلے میں نے اپنے ایک اخباری بیان میں اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ چترال میں PTI غیر منظم اور غیر فعال ہے اور الیکشن میں کامیابی کے امکانات نظر نہیں آرہے ہیں کیونکہ ضلعی قیادت کی کمزوری کی وجہ سے کارکنان منظم اور فعال نہیں تھے جس کا خمیازہ ہار کی صورت میں ہمیں بھگتنا پڑا۔ ان تمام ناکامیوں کے باؤجود بھی ضلعی قیادت اخلاقی طور پر استعفیٰ دینے کے لئے تیار نہیں ہے ۔ اُنہوں نے ضلعی صدر عبداللطیف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کی بہترین مفاد میں اخلاقی طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیکر آئندہ کے لئے لائحہ عمل طے کرے اور کارکنان کے ساتھ نئے سرے سے اپنے روابط کوبحال کرے تاکہ مستقبل میں ایک مظبوط اور طاقتوار اُمیدوار کی حیثیت سے میدان میں آئے ۔اُنہوں نے چےئرمین تحریک انصاف وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان، مرکزی اور صوبائی قائدین سے اپیل کی کہ PTI چترال کی ناکامیوں کے تسلسل کو مد نظر رکھتے ہوئے پارٹی کو Re-orgnize کرنے کے لئے اقدمات کریں تاکہ آئندہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں PTI ضلع چترال میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوسکے۔
