تازہ ترین

ڈسٹرکٹ جوڈیشری کا چترال میں مون سون کی شجرکاری مہم میں حصہ،ضلعی کچہری کے احاطے میں پودا لگاکر مہم کا آغاز

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے چترال میں مون سون کی شجرکاری مہم میں حصہ لینا شروع کردیاجس کا آغاز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چترال اسد حمید بنگش نے ضلعی کچہری کے احاطے میں پودالگاکر کردیا ۔ اس سلسلے میں منعقدہ مختصر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شجرکاری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کے مہلک اثرات سے ماحول کو بچانے کے لئے شجرکاری ہی واحد راستہ ہے اور اس مہم کو جہاد سمجھ کر معاشرے کے تمام طبقوں کو اس میں حصہ لینا چاہئے۔ اس موقع پر موجود افراد اور ضلعی عدلیہ کے ملازمین میں مفت پودے بھی تقسیم کرتے ہوئے ان کو تاکید کی گئی کہ ایک فرد ایک شجر لگانے کے اصول کے تحت وہ اپنے اپنے گاؤں میں اسے بونے کے بعد اس کی نگہداشت بھی کریں ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد خان یوسفزئی ، سینیئر سول جج احمد ناصر خان اور صوبائی بار کونسل کے رکن عبدالولی ٰخان عابد ایڈوکیٹ نے بھی ایک ایک پودے لگاکر شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔