تازہ ترین

صدر پی ٹی آئی اپر چترال کا آر ایچ سی (RHC)موڑ کہو کا دورہ 

بونی ( سرفراز شاہد ہے ) صدر تحریک انصاف اپر چترال افتاب ایم طاہر اور پی ٹی آئی موڑکھو یوسی کے وفدنے آر ایچ سی (RHC)موڑکہو کا دورہ اور ہسپتال کی حالات زار پر اطمینان کا اظہار کیا ۔اُنہوں موقع پر متعلقہ لوگوں کے مسائل سنے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کی۔ اس موقع آر ایچ سی کے تمام پیرا میڈیکل اسٹاف موجود تھے۔ اس موقع پرموجود ڈاکٹر آفتاب علی ( ایم بی بی ایس، ایف سی پی ایس) پیڈیاٹرک سرجری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آر ایچ سی (RHC)موڑکہو کے تمام اسٹاف نہایت ہی شائستہ، ایماندار اور اچھے پیرامیڈیکل موجود ہے جو اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔ انہوں نے میڈیسن کی بروقت ترسیل پر پی ٹی آئی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ لیڈی ڈاکٹر اور نرس کی کمی کو بھی جلد پورا کیا جائے تاکہ خواتین کو سہولت میسر ہوسکے ۔اس کے علاوہ ایکسٹرا یونٹ کو بھی Repair کیا جائے ،انستھیزیا مشین، مائیکرولیب، ایمبولینس اور پانی کی کمی کو پورا کیا جائے تاکہ عوام کو تمام سہولیات یہاں سے میسر ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے اندر بعض جدید مشینیں نصب ہیں جوکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر میں بھی موجو د نہیں ہے۔ انہوں نے اپنی اور پوری سٹاف کی طرف سے آئے ہوئے وفد کا شکریہ ادا کیا۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔