تازہ ترین

چترال شہر کے نواحی گاؤں کاری بالا میں ایک خاتون نے زہر کھاکر خودکشی کرلی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال شہر کے نواحی گاؤں کاری بالا میں ایک طلاق یافتہ خاتون نے زہر کھاکر خودکشی کرلی۔ چترال پولیس کے مطابق پرواز 23سالہ بی بی دختر قدیر خان نے گزشتہ رات کے پچھلے پہر اپنے گھر میں زہر کھاکر موقع پر ہی جان بحق ہوگئی جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد دفنادیا گیا ہے جبکہ خودکشی کی ابتدائی وجہ گھریلو تنازعہ بتایا جاتا ہے۔گاؤں والوں کے مطابق پرواز بی بی کی پنجاب کی کسی گاؤں میں شادی ہوئی تھی لیکن انہوں نے بعدازاں طلاق لے کر واپس آگئی تھی اور ان کے ساتھ بیٹا بھی تھا جس کی عمر ابھی چھ سال کے لگ بھگ ہے۔ چترال کے عوامی حلقوں کے مطابق بغیر تحقیق کے چترال سے باہر لڑکیوں کی شادی نہ صرف ناکامی سے دوچار ہوتے ہیں بلکہ ان کی اکثریت کا انجام بھی خودکشی پر ہوتی ہے اور ایسی شادیاں بعض پیشہ ور دلال کراتے ہیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔