تازہ ترین

اے وی ڈی پی کا مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے پی پی آر پراجیکٹ کے تحت فنڈ کی فراہمی پر حکومت اٹلی ، پی پی اے ایف اوراے کے آر ایس پی چترال کا شکریہ

چترال ( محکم الدین ) ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام ( اے وی ڈی پی ) کے چیرمین رحمت الہی ، وائس چیرمین ظہیر الدین اور جملہ ممبران نے کالاش ویلیز میں مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے پی پی آر پراجیکٹ کے تحت فنڈ کی فراہمی پر حکومت اٹلی ، پی پی اے ایف اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام چترال کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ کہ سب کے باہمی اشتراک اور مالی و تیکنیکی تعاون سے کالاش ویلیز کے کئی منصوبوں کو مکمل کرنے میں مدد ملی ہے ۔ اور مسائل حل ہو چکے ہیں ۔ چیرمین رحمت الہی کی زیر قیادت گذشتہ روز بورڈ آف ڈائریکٹرز نے رمبور ویلی میں کالاش کمیونٹی کیلئے مکمل کئے گئے منصوبوں کا جائزہ لیا ۔ جس میں بڑانگورو سنیٹیشن ، کالاش میٹرنٹی ہوم ( بشالینی) اور دیگر منصوبے شامل تھے ۔ اس موقع پر مقامی کمیونٹی کے افراد سے منصوبوں کی تعمیر سے پہلے اور منصوبوں کی تکمیل کے بعد سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں ۔ جس پر لوگوں نے انتہائی اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ۔ اور کہا ۔ کہ اُنہیں ناقابل یقین حد تک سہولتیں ملی ہیں ۔ جس کیلئے وہ ڈونر اور تمام اداروں کے شکر گزار ہیں ۔ ٹیم نے بڑانگورو کے تمام گلیوں میں کئے گئے کام کا جائزہ لیا ۔ اور مختلف لوگوں سے ملے ۔ ٹیم کو بتایا گیا ۔ کہ گلیوں کی پختگی سے پہلے بارش اور برفباری کے دنوں میں خواتین ، بچوں اور معذور افراد کو چلنے پھرنے میں بہت زیادہ تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔ اور گلیوں کو صاف رکھنا بہت مشکل تھا ۔ اب پختگی کے بعد ان مشکلات سے نجات مل گئی ہے ۔ ٹیم نے پی پی آر پراجیکٹ کے تحت تعمیر ہونے والے کالاش میٹرنٹی ہوم ( بشالینی ) کا بھی دورہ کیا ۔ جو کہ حال ہی میں مکمل ہوا ہے ۔ معروف کالاش خاتون لندن بی بی نے کمیونٹی کے خواتین کی نمایندگی کرتی ہوئی نئی بشالینی کی تعمیر کو کالاش خواتین کیلئے ایک تحفہ قرار دیا ۔ اور کہا ۔ کہ پرانے بشالینی میں آیام زچگی کے دوران ناقص صفائی اور خستہ حال مکان میں خواتین اور بچے بیمار پڑتے تھے ۔ اب نئی بشالینی بہترین ڈیزائن میں تعمیر کیا گیا ہے ۔ جس میں لیبرروم کی سہولت موجود ہے ۔ جبکہ کمروں کی آرائش و زیبائش کے علاوہ بیڈ ، فوم ، ریفریٹرز ، برتن ، اور الماری وغیرہ فراہم کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے تمام کالاش خواتین کی طرف سے حکومت اٹلی ، اے کے آر ایس پی کے ریجنل پروگرام منیجر سردار ایوب ، ایم اینڈ ای آفیسر محمد یونس ،پی پی آر پراجیکٹ کے ذمہ داروں ،اور اے وی ڈی پی کے چیرمین و بورڈ ممبران کا شکریہ ادا کیا ۔ کہ اُن کی کوششوں اور تعاون سے ہی یہ منصوبے مکمل ہوئے ۔ اور کالاش کمیونٹی کو فوائد ملے ۔ اس موقع پر انہوں نے پی پی آر پراجیکٹ کے تحت مزید کام کرنے کا مطالبہ کیا ۔ بعد آزان بورڈ ممبران نے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ سے ملاقات کی ۔ اور چترال و کالاش ویلیز کے مسائل کے حوالے سے اُن سے بات چیت کی ۔ ایم پی اے نے کہا ۔ کہ وہ چترال کے تمام تر مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ۔ اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے حالیہ دنوں میں ملاقات کے دوران اُنہیں تمام مسائل سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ تاہم حکومت بتدریج ان مسائل کو حل کر ے گی ۔ منیجر اے وی ڈی پی نے بورڈ ممبران اور ایم پی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ۔ کہ اب تک پی پی آر پراجیکٹ کے تحت 26کمیونٹی فزیکل انفراسٹرکچر پراجیکٹ ہوئے ہیں ۔ جن میں ائریگیشن ، آبنوشی سکیمیں ، حفاظتی بند ، سنٹیشن اور لنک روڈ شامل ہیں ۔ اور 26میں سے اٹھارہ پراجیکٹ ایمپلمنٹ ہو چکے ہیں ۔ بقایا کے ڈائیلاگ ہوئے ہیں ۔ چار ایل ایچ ویز گورنمنٹ ہیلتھ سنٹر ز میں ایک سال کی کنٹریکٹ پر سروس دے رہے ہیں اور ہیلتھ سنٹرز میں ادویات کی فراہمی کی گئی ہے ، جبکہ بی ایچ یو بمبوریت اور آر ایچ سی ایون کی رینویشن اور مرمت کئے جا چکے ہیں ۔ اسی طرٖح 7کالاش بشالینی کو گائینی سے متعلق سامان فراہم کئے گئے ہیں ۔ رمبور بشالینی کو مکمل طور پر ریپیر اور رینو یشن کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ آٹھ گورنمنٹ پرائمری سکولوں کی بھی مرمت کی جا چکی ہے جبکہ روز گار کیلئے 80غریب خاندانوں میں سامان، گائے ، بکری وغیرہ تقسیم کئے گئے ہیں ۔ جاوید احمد نے بتایا ۔ کہ انسٹیٹیوشن ڈویلپمنٹ کے حوالے سے جینڈر سنسٹائزیشن کی گئی ۔ قومی دن منائے گئے اور نوجوانوں کو کھیلوں کے سامان فراہم کئے گئے ۔ اور یہ تمام منصوبے حکومت اٹلی کے مالی تعاون سے پی پی آر پراجیکٹ کے تحت اے کے آر ایس پی اور اے وی ڈی پی کے بورڈ کی نشاندہی و مشورے سے انجام پائے ۔ اس موقع پر ، وائس چیر مین اے وی ڈی پی ، ظہیر الدین ، و ممبران ناظم وی سی ایون عبدالبصیر ، کونسلر اکرام اللہ جان ، اُنت بیگ ، حیات خان ، جم شاہی ، شاہی گل اور منیجر اے وی ڈی پی جاوید احمد و اکاؤنٹنٹ فضل امین وغیرہ موجود تھے ۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔