تازہ ترین

ڈی۔پی۔او آفس چترال میں پی ایل سی( پبلک لیزان کونسل )سرکل چترال کے ممبران کے ساتھ ڈی۔پی۔او چترال کی زیر صدارت میٹنگ کا انعقاد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈی۔پی۔او آفس چترال میں پی ایل سی( پبلک لیزان کونسل ) سرکل چترال کے ممبران کے ساتھ ڈی۔پی۔او چترال محمد فرقان بلال کی زیر صدارت میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں عوامی مسائل زیر بحث آئے۔ ڈی۔پی۔او چترال نے چار بڑے امور پر مفصل بحث کی جن میں ۔ 1.منشیات کی روک تھام اور نشاندہی کے امور پر ذور دیا اور پی ایل سی ممبران سے اس سلسلے تعاون کرنے کی امور پر بھی مفصل بات کی ۔ 2. مجرمان اشتہاری جو معمولی نوعیت کے کیسیز میں ملوث ہیں کو پیش کرنے پر پی ایل سی ممبران سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ 3. سیاح، کاروباری افراد جو چترال کا دورہ کرتے ہیں۔ان کے ساتھ تعاون اور غیر قانونی عناصر کی نشاندہی کے بارے میں پولیس سے تعاون کرنے پر بھی ذور دیا ۔ 4. حالیہ خودکشی کے واقعات کے پیش نظر ڈی۔پی۔او چترال نے پی ایل سی ممبران سے اپنے علاقوں میں جمعہ کے روز خطبات میں ایماء کے زریعے خودکشی کے حوالے سے عوام میں اس کی ممانعت سے متعلق شعور اُجاگر کرانے پر زور دیا ۔ پبلک لیزان کونسل ممبران نے چترال میں پولیس سے تعلق رکھنے والے مسائل جو غور طلب تھے سے ڈی۔پی۔او چترال کو اگاہ کیا اور پولیس کے کردار کو سراہا بلخصوص منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں پولیس کے اقدامات کی تعریف کی گئی اسکے علاوہ دیگر اداروں سے متعلق اپنے تحفظات ڈی۔پی۔او چترال کے وساطت سے پہنچانے کی دارخوست کی اوراۤخر میں ڈی۔پی۔او چترال نے پی ایل سی ممبران کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کرنے کا یقین دلایا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔