تازہ ترین

تحصیل تور کہو موڑ کہو کے ہیڈ کوارٹرقاقلشٹ کے بجائے کسی اور مقام پر منتقل کرنا بدنیتی اور عوام دشمنی پر مبنی فیصلہ ہوگا

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)تحصیل تور کہو موڑ کہو کے ہیڈ کوارٹرقاقلشٹ کے بجائے کسی اور مقام پر منتقل کرنا بدنیتی اور عوام دشمنی پر مبنی فیصلہ ہوگا، جس کی ہر سطح پر مخالفت کی جائے گی۔ رہمنا پی ٹی آئی چترال چھ یونین کونسلز جن میں یوسی شاگرام، تریچ، کھوت، اویر، موڑکہو اور کوشٹ شامل ہیں، پر مشتمل تحصیل بنانے کی غرض سے ایک تجویز گذشتہ حکومت میں وزیر اعلی کو جمع کرایا گیا تھا اور اس تجویز میں قاقلشٹ کو تحصیل کوارٹر بنانا تجویز میں شامل تھا مگر اب تحصیل کی بحالی کے تحصیل ناظم عوام دشمنی پر اتر آئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کے رہنما ، منہاج الدین ناظم شاگرام ، محمد ارشاد صدر سپورٹس اینڈ کلچر اور محمد ہارون صدر انصاف یوتھ ونگ اپر چترال نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کئے۔ انہوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قاقلشٹ میں مفت سرکاری زمین موجود ہے اور پانچ یونین کونسلز قاقلشٹ کو ہیڈ کوارٹر بنانے میں رضامندی کا اظہار کر چکے ہیں مگر تحصیل ناظم اپر چترال اپنے ذاتی فائدے کے لئے تحصیل کے مستقبل کو دائو پر لگا رہے ہیں اور سرکاری زمین استعمال کرنے کے بجائے تحصیل ہیڈ کوارٹر کو اپنے ایک عزیز کے مکان کو کرائے پر لینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جو کہ کھلم کھلا بدنیتی ہے اور علاقے کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے علاقے کی پسماندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے تحصیل کی بحالی کے لئے جدوجہد کئے تھے اور اس کا ثمر عوام کوملنا بھی ہماری مقاصد کا حصہ ہیں مگر قاقلشٹ کے بجائے کسی اور مقام پر ہیڈ کورٹر بنانا کسی صورت قبول نہیں کیونکہ قاقلشٹ تمام یونین کونسلز کو قابل قبول مقام ہے اور تورکہو موڑکہو کے تمام علاقوں سے لوگ باآسانی یہاں پہنچ سکتے ہیں اور زمین بھی سرکاری ہے دوسری طرف کسی اور جگے میں زمین خریدنا اور اس پر تعمیر کرنا وقت اور روپیہ دونوں کا ضائع ہے جو کسی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خدا کی زمین پر خدا کا نظام رائج کرنے والے پہلے لٹکوہ کےغریب عوام پر غنڈا ٹیکس لگائے تھے جسے عدالت نے روک دیا اور اب تورکہو موڑکہو کے عوام کے ساتھ دشمنی کرنے جارہے ہیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔