تازہ ترین

عوام کو ترجیحی بنیادوں پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ڈی۔پی۔او چترال۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)اتوار7اکتوبر کو کو ڈی پی۔او چترال نے علاقہ تورکہو میں کھلی کچھری کا انعقاد کیا۔ جس میں علاقہ تورکہو سے تعلق رکھنے والے مشران ،یونین کونسل کے ممبران اور پی ایل سی ممبران نے شرکت کی جس میں علاقہ تورکہو کے مسائل سے ڈی۔پی۔او چترال کو آگاہ کیا گیا ۔چیدہ چیدہ مسائل جن کا تعلق پولیس سے تھا کوڈی۔پی۔او چترال نے فوری طورپرحل کرنے کے احکامات جاری کئے جن میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرنے ،کم سن موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کئے۔ علاقہ عمائدین نے علاقے کے دوسرے مسائل سے ڈی۔پی۔او چترال کو اگاہ کیا جس پر ڈی۔پی۔او چترال نے ان مسائل کو متعلقہ اداروں کے سربراہان تک پہنچانے کی یقین دہانی کی۔علاقہ مشران نے کھلی کچہری میں پولیس سے متعلق شکایات سے ڈی۔پی۔او کوآگاہ کیا اجتماعی طور پر تورکہو کے عمائدین نے پولیس کے کارگردگی کو سراہا اور مزید اس میں بہتری لانے پر زور دیا ۔اور علاقے کی وسعت کو مدنظر رکتھے ہوئے ڈی۔پی۔او چترال سے مزید پولیس نفری علاقہ میں تعینات کرنے کی درخواست کی۔ آخر میں دعایاء کلمات کے ساتھ کھلی کچہری اختتام پزیر ہوئی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔