تازہ ترین

ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر کا لواری ٹنل پرسیکیورٹی اہلکاروں کے نامناسب رویے کے خلاف احتجاج ، ڈھائی گھنٹے تک دھرنا 

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر نے لواری ٹنل پرسیکیورٹی اہلکاروں کے نامناسب رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈھائی گھنٹے تک دھرنا دیا ۔ تاہم بعدآزان حکام کی یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم کرکے پشاور روانہ ہو گئے ۔ ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر نے ٹیلیفون پر میڈیاسے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا ۔ کہ اتوار کی صبح 8بجے جب وہ ایک ضروری میٹنگ کے سلسلے میں اسلام آباد جاتے ہوئے لواری ٹنل پر پہنچا ۔ تو اپنی شناخت کرنے کے باوجود اُنہیں ٹنل سے گزرنے کی نہ صرف اجازت نہیں دی گئی بلکہ نامناسب رویہ بھی اپنایا گیا۔ اور اُن کے ڈرائیور پر ہاتھ اُٹھایا گیا ۔ اُنہوں نے کہا ۔ کہ اس نا مناسب رویے کے خلاف انہوں نے ڈھائی گھنٹے احتجاج کیا اور دھرنا دیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ایک قومی نمایندے کے ساتھ جب ٹنل سیکیورٹی کا رویہ درست نہیں ۔ تو عام چترالی باشندوں کے ساتھ روا رکھے جانے والا رویہ کتنا افسوسناک ہو سکتا ہے ۔ مولانا چترالی نے کہا ۔ کہ انہوں نے لواری ٹنل پر دھرنا اور احتجاج اس لئے ختم کی ۔ کہ حکام نے معذرت طلب کی اور یقین دھانی کی ۔ کہ نامناسب رویے کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔ اور آیندہ لواری ٹنل پر چترال سکاؤٹس اور چترال پولیس کے جوان ڈیوٹی دیں گے ۔تاکہ چترالی مسافروں کی پہچان میں آسانی ہو ۔ مولانا چترالی نے کہا ۔ کہ وہ اس حوالے سے قومی اسمبلی میں بھی تحریک استحقاق جمع کریں گے ۔ کیونکہ اُن کا اور چترال کے لوگوں کااستحقاق بُری طرح مجروح ہوا ہے اور ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ لواری ٹنل گذشتہ حکومت میں مکمل ہو اہے ۔ اور تکمیل شدہ ٹنل کو مسافروں کیلئے 12گھنٹے بند رکھنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔جس کا حل اب ہر صورت میں نکلنا چاہیے ۔ ایم این اے نے کہا ۔ کہ احتجاج کے دوران تمام مسافروں نے دھرنے میں حصہ لیا ۔ جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے ۔ کہ عوام لواری ٹنل کے حوالے سے مشکلات کا شکار ہیں ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔