تازہ ترین

جاپان کی شہری سیاح لڑکی یوکی نے اسلام او ر چترال کے لوگوں کے اخلاق اور تہذیب سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) جاپان کی شہری سیاح لڑکی نے اسلام او ر چترال کے لوگوں کے اخلاق اور تہذیب سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا۔تفصیلات کے مطابق جاپان سے تعلق رکھنے والی سیاح لڑکی یوکی نے اسلام قبول کر لیا۔چترال کے معروف عالم دین اور مذہبی سکالر مولانا حبیب اللہ کے ہاتھوں کلمہ پڑھ کر مشرف بہ اسلام ہوئی ۔انہوں نے نو مسلم خاتون کا نام ذہرہ رکھ لیا جو کہ خاتون نے خود تجویز کیا تھا۔ اس موقع پر ذہرہ نے کہا کہ ان کا تعلق جاپان سے ہے اور وہ چار مرتبہ چترال کا دورہ کر چکی ہیں انہوں نے بتایا کہ وہ اسلام کا با قاعدہ رسر چ کر چکی ہیں ،اسلام اور چترال کے لوگوں کے اخلاق سے متاثر ہوکر اسلام قبول کر لی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کے اوپر کسی کا کوئی دباو نہیں اور وہ اپنی مرضی سے اسلام قبول کر لی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جاپان میں ان کے والدین اور ایک بھائی موجود ہیں اور وہ اپنے اس فیصلے پر اپنے خاندان کو باقاعدہ اطلاع کر دی ہے۔اور وہ اسلام قبول کر نے کے بعد بہت خوشی محسو س کر رہی ہیں۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔