تازہ ترین

چترال میں کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت ویلج کونسل گہریت میں صفائی مہم کا آغاز

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال میں کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت ویلج کونسل گہریت میں صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے سرپرست اعلیٰ جناح لال،ویلج ناظم شجاع الزمان نے پرائیمری سکول گہریت میں عمائیدین علاقہ،اساتذہ کرام اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے ۔اسلام نے صفائی کی خصوصی ہدایت کی ہے اپنے گھر ،ماحول اور علاقہ کو صاف رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے صفائی کے حوالے سے جو اقدام اٹھایا ہے وہ قابل تعریف ہے ہم سب پر لازم ہے کہ ہم ان کے اس مشن کو گھر گھر پہنچاکر اسے کامیاب کریں ۔اس موقع پر علاقہ عمائیدین نے صفائی کی مہم شروع کرنے پر اے ڈی لوکل گورنمنٹ ،ویلج ناظم ،ویلج آفیشلز اور کونسلرز کا شکریہ ادا کرتے کہا کہ وہ اپنے گاؤں کو پاک صاف رکھنے کیلئے بھر پور کوشیشں کر رہے ہیں جس سے علاقے میں بیماریوں پر قابو پایا جاسکے گا ۔اُنہوں نے کہا کہ اسی طرح علمائے کرام پر بھی لازم ہے کہ وہ بھی مساجد میں عوام علاقہ کو صفائی کے بارے میں خصوصی ہدایت دیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔