تازہ ترین

ہل یو کے برطانیہ میں رہنے والے چترالی باشندوں کا ایک اُن لائن ہنگامی اجلاس لواری ٹنل میں ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی کے ساتھ بد سلوکی کی شدید الفاظ میں مذمت

(چترال ایکسپریس)گزشتہ روزہل یو کے برطانیہ میں رہنے والے چترالی باشندوں کا ایک اُن لائن ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں اتوار کے روز لواری پر ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی کے ساتھ بد سلوکی کی شدید الفاظمیں مذمت کی گئ ۔ اور مطالبہ کیا گیا کہ لواری ٹنل کو چوبیس گھنٹےعوم کے لئے کلا رکھا جائے کیون کہ کام مکمل ہو چکاہے اس لئے اس کے بند رکھنے کا کوئی جواز نہی ۔اُنہوں نےچیف جسٹس جناب ثاقب نثار سے مطالبہ  کیا کہ وہ اس کا نوٹس لے ۔اور مطالبہ کیاگیا کہ ڈیوٹی پر چترال سکائوٹس کے اہلکاروں کو لگایا جائے تاکہ آئے دن چترالی مسافروں کا استحصال نہ ہو۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ایک چترالی بھائی برطانیہ سے اپنی فمیلی کے ساتھ چترال جانے کے لئے جب یکم اگست 2018 دوپہر بارہ بجے لواری ٹنل پہنچا تو وہ ہیضہ کی وجہ سے بہت لا غر تھا اُس نے ٹنل مامور سیکورٹی اہلاکروں سے درخواست کی کہ میں بر طانیہ سے آیاہوں اور بیمار ہوں مجھے جانے کی اجازت دی جائے اور اپنا شنا خت کرایا پھر بھی انھوں نے انکار کیا یہاں تک کہ وہ ڈیوٹی آفیسر کے پاس گیا اس نے بھی ایک نہ سنی ان کو ڈھائی گھنٹے دھوپ میں بیٹھا یا گیا اور سفارشی آتے رہے اور جاتے رہے اور اجلاس نے محسوس کیا کہ چترال سکاوٹس کا وضاحتی بیان حقیقت کے منافی ہے اور یہ سراسر چترالی مسافروں کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہے اس کو ختم ہونا چاہئے ۔
اجلاس میں شرکت کرنے والوں  رحمت عزیز سالک ۔ قاری بدر الدین ۔عبدالجلیل ۔جہانگیر بدر۔حسین احمد۔ مبارک احمد ۔ محمود احمد ۔ فاروق احمد۔ جبریل۔ با صل۔ ضیاء الرحمان ۔ عبد الرحمان ۔ عتق الر حمان ۔ حسن جلیل۔ جاوید احمد ۔شامل تھے

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔