تازہ ترین

صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیوکے عالمی دن کے سلسلے میں تقریب کاانعقاد

پشاور( نمائندہ چترال ایکسپریس) صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیوکے عالمی دن کے سلسلے میں منعقد ہونے والے تقریب کے موقع پر وزیر صحت ڈاکٹرہشام انعام اللہ خان نے کہا کہ اجتماعی کوششوں کی بدولت پولیو کے کیسزمیں نمایاں کمی آئی ہے پولیو مہما ت کی کامیابی کے لیے جان کی قربانی دینے والے پولیوورکرز قومی ہیروز ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں بدھ کے روز وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں پولیو کے عالمی دن کے سلسلے میں منعقد تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر حکومتی ترجمان شوکت یو سفز ئی ، ایم پی اے شاہ محمدکوآرڈینیٹر ای اوسی محمد عابدخام،ڈائر یکٹر ای پی آئی ڈاکٹر اکرم شاہ، بی ایم جی ایف کے فوکل پرسن ڈاکٹر امتیاز اعلی شاہ، یونیسیف کے ڈاکٹر محمد جوہر خان روٹری انٹرنیشنل کے رؤف روہیلا، پولیو ورکرزاورناظمین نے شرکت کی اس موقع پر وزیر صحت نے کہا کہ رواں سال صرف 2پولیو کیسز رپورٹ ہوئی ہیں جو اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لئے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغا نستان کے علاوہ دنیا بھر سے پولیو کا خاتمہ پو چکا ہے پا کستان کا شمار بہت جلدان مما لک میں ہوگا جہاں سے پولیو کے وائرس کا مکمل خاتمہ ہوگا ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے بتایا کی حکومت کی جانب سے پولیو کا خاتمہ اولین تاجیح ہے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو کہ قطرے ضرور پلا ئیں پولیو کے خاتمے کے لیے علماء کرام کی خدمات حاصل کی جائیں تو یہ خوش آئند اقدام ہوگا انہوں نے کہا کہ 42پولیو وکزراورسیکورٹی اہلکارپولیو مہمات کے دارون شہید ہوئے ہیں ہم ان شہید ہونے والے ورکرزاور اہلکاروں کے خا ندانوں کے ساتھ بھر پور تعاون کرئے گے حکومتی تر جمان شوکت یوسفزئی نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم نے پولیو وائرس کی مکمل بیخ کنی کے لیے موثر اقدامات اٹھانا ہونگے صوبائی حکومت کی جانب سے کامیابی حاصل ہوئی انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس افغانستان سے منتقل ہوتا ہے ہماری نسل اس موزی مرض سے متا ثرہو رہی ہے پولیو کے قطروں سے متعلق پروپیگنڈا کیا جاتا ہے جو قابل افسوس ہے خیبر پختونخوا ایمر جنسی آپریشن سنٹرکے کو آرڈینیٹر محمدعابد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختو نخوا اور محکمہ صحت کے مشکور ہیں جنہوں نے قومی مسلے کی روک تھام کیلئے بھر پور توجہ دی ہے پاکستان اور افغانستان 2ممالک میں پولیو کا وائرس موجود ہے موثر مہمات کی بدولت پولیو کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے تاہم پولیو وائرس کی موجودگی اس بات کو ظاہر کرتی ہیں کہ اب بھی ہمیں پولیو کے خاتمے کے لئے مذید تیزی سے کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلا ئیں پولیو قطرے پلانے سے انکار کر نیوالے والدین کو ہر صورت راضی کرنا ہے انکاری والدین کو پولیو مہمات میں شامل کرنا نا گزیر ہے محمد عابد خان نے بتایا کہ پولیو کے خاتمے کے سلسلے میں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی ہے پولیو ورکرز نے جان کی قربانی دے کر پولیو مہمات کو کامیاب بنایا پولیو ورکرز کا کردار قابل تحسین ہے۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔