تازہ ترین
ویلج کونسل ایون ون اور ٹو کے زیر اہتمام وزیر اعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں آگہی واک
چترال ( محکم الدین) ویلج کونسل ایون ون اور ٹو کے زیر اہتمام اے ڈی(آرڈی ڈی )کے تعاون وزیر اعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں ایک آگہی واک ایون میں ہوا ۔ جس میں ناظم ،وی سی ممبران، کونسلر ز، انچارج آر ایچ سی ایون،
ایس ایچ او تھانہ ایون، اے وی ڈی پی منیجر علاقائی عمائدین ،سوشل ورکر ، پرنسپل وطالباء حرا پبلک سکول اور ایون پبلک سکول آیون نے شرکت کی ۔ واک یونین کونسل آفس کورو سے شروع ہو اور شغور روڈ تک پہنچ کر اختتام پذیر ہوا ۔ واک کے دوران شرکاء نے بازار ایرئے کے مختلف مقامات سے کچرے جمع کئے ۔ اور اُن کو ٹھکانے لگا یا ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مختلف مقررین نے کہا ۔ کہ صفائی انسانی زندگی کی تندرستی کیلئے بنیادی اہمیت رکھتا ہے ۔ یہی وجہ ہے ، کہ دین اسلام میں صفائی کو ایمان کا حصہ قرار دیا گیا ہے ۔ اس لئے ہمیں اپنی صحت کا خیال رکھنے کیلئے اپنے
ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ آلودہ ماحول کی وجہ سے آج چترال کئی بیماریوں کی لپیٹ میں ہے ۔ جس سے بچنے کیلئے ہمیں اپنے ماحول کی بہتری پر بھر پور توجہ دینی چاہیے ۔