تازہ ترین

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا پیسکو دفتر میں ایس ڈی او سے ملاقات،صارفین کو درپیش مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کا مطالبہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے گذشتہ روز پیسکو دفتر میں ایس ڈی او سے ملاقات کی۔ملاقات میں اوور بلینگ،اوور ریڈنگ اور میٹر ریڈرنگ کے بغیر بلوں کی ترسیل پر ایس ڈی او کو آگاہ کیا گیا اور اس مسئلے کو جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ کئی مہینوں سے چترال کے صارفین کو بغیر ریڈنگ کے بل بیج کر ہزاروں سے لاکھوں روپے وصول کیے گئے جو کہ چترال کے پسماندہ اور متواسط طبقے کے لئے برداشت سے باہر ہے۔ایس ڈی او پیسکو نے کہا کہ ہمارے پاس میٹر ریڈروں کی کمی ہے جس کے وجہ ان مسائل کا سامنا صارفین کو کرنا پڑرہا ہے۔اُنہوں نے کہاکہ اعلیٰ حکام تک ہم نے اپنے گزارشات بیجدیے ہیں اوربہت جلد صارفین کے شکایات کا ازالہ ہوگا۔ملاقات میں پی پی پی چترال کے سینئر نائب صدر فضل ربی انجینئر،انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل ،فخر عالم ودیگر موجود تھے
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔