تازہ ترین

گورنمنٹ دارالعلوم چترال میں شہید مولانا سمیع الحق مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کا اہتمام

چترال ( ارشاد اللہ شاد سے ) گورنمنٹ دارالعلوم چترال واقع شاہی مسجد چترال میں بروز ہفتہ شہید ناموس رسالت مولانا سمیع الحق مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کی گئی ۔ جس میں جامعہ ہذا کے اساتذہ سمیت طلباء نے شرکت کی۔ اور ان کی شہادت کو امت مسلمہ اور خاص کر علمی حلقوں کیلئے بڑا سانحہ قرار دیا۔یاد رہے مولانا سمیع الحق کو گزشتہ روز راولپنڈی میں ان کے گھر میں نامعلوم شخص نے چھریوں کے وار کرکے شہید کر دیا تھا۔ مرحوم اکوڑہ خٹک مدرسہ حقانیہ کے سرپرست اعلی اور جمعیت علماء اسلام ( س) کے سربراہ اور دو مرتبہ پاکستان کے ایوان بالا کے رکن بھی منتخب ہوئے تھے۔ وہ ایک جید عالم دین اور مذہبی سکالر تھا ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔