تازہ ترین

اسسٹنٹ کمشنر دروش عبد الولی اور ٹی ایم او دروش مصباح الدین کی نگرانی میں دروش بازار میں تجاوزات خلاف اپریشن

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس) اسسٹنٹ کمشنر دروش عبد الولی اور ٹی ایم او دروش مصباح الدین کی نگرانی میں دروش بازار میں تجاوزات خلاف اپریشن کیا گیادروش بازار میں بنائے گئے غیر قانونی سیڑھیوں اور دوکانو ں کے سامنے تجاوزات ہٹانے کیلئے اپریشن کا آغاز کیا گیا ۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر دروش اور ٹی ایم او دروش کے نگرانی میں لیویز اور پولیس کے بھاری نفریوں نے اس اپریشن میں حصہ لیا ۔ ٹی ایم او دروش مصباح الدین نے مقامی میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر چترال کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر دروش کی نگرانی میں بازار میں تجاوزات کے خلاف اپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ہم ایک انچ بھی تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دینگے اور دروش بازار کی خوبصورتی برقرار رکھنے کیلئے کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے۔تجار یونین دروش اور سیاسی و سماجی حلقوں نے دروش انتظامیہ اور ٹی ایم او دروش کی کاوشوں کو سراہا اور امید کا اظہار کیا گیا کہ آئندہ بھی ٹی ایم اور دروش اور انتظامیہ ملکر تجاوزات کے خلاف بر وقت اقدامات اٹھائینگے۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔