تازہ ترین

ضلع چترال میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز،چوبیس یونین کونسلوں میں 73606بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) پیر کے روز ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے احاطے میں اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیر خان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر افتخار نے بچوں کو قطرے پلا کر چار روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کیا جس کے ساتھ یوسی یارخون کے ایریاتھری بروغل کے سوا تمام چوبیس یونین کونسلوں میں پولیو مہم شروع ہوگئی۔ اس موقع پر ای پی آئی کوآرڈنیٹرڈاکٹر فیاض علی رومی نے حاضرین کو بتایاکہ ا ن چوبیس یونین کونسلوں میں 73606بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے کل510ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ان میں رومنگ ، ٹرانزٹ ، فیکس اور 117موبائل ٹیمیں شامل ہیں اور پولیو کے خلاف مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی دیاگیاہے ۔ ڈاکٹر فیاض رومی نے کہا کہ یہ انتہائی خوش آیند بات ہے کہ چترال گذشتہ بیس سالوں سے پولیو فری ضلع چلا آرہا ہے ۔ اور یہ مقامی ہیلتھ کے اداروں ،اسٹاف کی اچھی کارکردگی اور عوام کے بھر پور تعاون سے ممکن ہوا ہے ۔انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ سہ روزہ پولیو مہم کے دوران بچوں کو ویکسین کے قطرے ضرور پلائیں۔ اس موقع پرایم ایس ٹی ایچ کیودروش ڈاکٹراسراراللہ ،ڈی ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال ڈاکٹرشیدامحمداوردیگراسٹاف بھی موجودتھے۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔