
تازہ ترین
ہرچین سے مستوج جاتے ہوئے مسافر وین گہری کھائی میں جاگری۔تمام مسافر حادثے میں محفوظ
کل صبح ہرچیں سے مستوج جاتے ہوئے شاہی داس گشٹ کے نزدیک مسافر وین گہری کھائی
میں جا گیری، ویلی لاسپور کے مشہور سماجی و سیاسی شخصیت و سابق ممبر یونین کونسل نگاہ بن شاہ, خواتین سمیت اٹھارہ مسافر سوار تھے، تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ کچھ مسافروں کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
امدادی کاموں میں مقامی لوگوں
اور اغاخان ایجنسی فار ہبیٹاٹ کے نمائیندوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ذرائع کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور ناتجربہ کاری کی وجہ سے پیش آیا
