حکومت اپنے اعلان کے مطابق تمام مساجد کے ایماء حضرات اور بزرگ شہریوں کے لئے وضائف مقرر کرے

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس ) اعظم خان جنرل کونسلر یو سی تریچ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ صوبائی حکومت نے مساجد کے امام اور بزرگ شہریوں کو وضائف دینے کا اعلان کیا تھا۔اس کے لئے فوٹو لگا کر فارم بھروانے اور خون کے گروپ لکھنے اور شناختی کارڈ کی فوٹو سٹیٹ کا پی لگانے کی ہدایت کی گئی تھی۔جس کے لئے چترال کے دور دراز علاقوں سے لوگوں کو چترال شہر آکر بلڈ گروپ معلوم کر نے اور فوٹو نکالنے کیلئے لیبارٹیوں اورفوٹو شاپس کا چکر لگانا پڑا۔جس کی وجہ سے غریب اور بے روذگار لوگوں کا فی کس پانچ سے دس ہزارتک خرچہ اُٹھانا پڑاتھا۔اپ چونکہ وفاق اور صوبے میں PTIکی مستحکم حکومت قائم ہے ۔لہذا حکومت اپنے اعلان کے مطابق تمام مساجد کے ایماء حضرات اور بزرگ شہریوں کے لئے وضائف مقرر کرے۔ورنہ ہم عوامی نمائندے ان متاثرہ افراد کے ساتھ ملکر حکومت کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔جس کی تمام زمہ داری موجودہ حکومت پر ہو گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Exit mobile version