تازہ ترین

عوام کے ساتھ احسن سلوک اوران کی خدمت ہماری اولین ذمہ داری۔ڈی پی او چترال محمد فرقان بلال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)جمعہ 16نومبر کو ڈی۔پی۔او آفس چترال میں ایک میٹنگ مقرر ہوئی جس میں ضلع کے تھانوں کے تمام محرارن نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں انسپکٹر جنرل آف کے پی کے پولیس کے صادر کردہ احکامات سے متعلق تمام محرارن تھانہ جات کو ہدایات دی گئیں ۔ ڈی۔پی۔او چترال نے عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے تمام شرکاء میٹنگ سے عوام دوست پولیس بننے اورعوام کی خدمت کو اپنا فرض منصبی جاننے پر زور دیا اُنہوں نےروایبتی تھانہ کلچر کو ختم کرکے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور حسن سلوک کی ہدایت کی ۔ ڈی۔پی۔او چترال نے پبلک ڈیلینگ کو بہتر کرنے،عوام کے مسائل کو فوراً حل کرنے اور شائستگی سے پیش آنے کابھی حکم دیا ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔