تازہ ترین

چترال میں پارٹی کی کارکردگی کو نمایاں کرنے کے لئے سرکاری محکموں میں دیانت دار،اہل اور قابل افسروں کی خدمات حاصل کی جائیں۔پی ٹی آئی یوتھ ونگ صدور

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ اپر چترال کے صدر محمد ہارون اور لوئر چترال کے صدر صلاح الدین جانی نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ چترال میں پارٹی کی کارکردگی کو ہر سطح پر نمایاں کرنے کے لئے سرکاری محکموں میں دیانت دار،اہل اور قابل افسروں کی خدمات حاصل کی جائیں۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں نے پارٹی صدر عبداللطیف اور ایم پی اے وزیرزادہ سے اپیل کی ہے کہ اپر اور لوئر چترال کے تمام محکمہ جات میں باصلاحیت اور نیک نام افیسروں کی تقرری کے بغیر پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی نمایاں نہیں ہوگی۔اس لئے بروقت قدم اُٹھا کر محکموں کا چارج قابل افیسروں کے ہاتھوں میں دیدیا جائے تاکہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کارکنوں کو مہم چلانے میں مشکلات نہ ہوں اور ہم فخر کے ساتھ حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھ سکیں۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں نے پارٹی کی صوبائی اور ڈویژنل قیادت سے بھی اپیل کی ہے کہ سرکاری محکموں کا قبلہ درست کیا جائے۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔