تازہ ترین

چترال فٹبال ٹیم اوراے ڈی او سپورٹس

چترال(نمائندہ خصوصی) انٹرسکولز سپورٹس ڈویژنل سطح مقابلوں میں چترال کی دوسری بار فتح چترالی نوجوانوں کی بے انتہا ٹیلنٹ کی عکاس ہے۔ گزشتہ سال ڈسٹرکٹ سے منتخب ہونے والی ایون کی ٹیم نے ٹائٹل جیتی تھی اور امسال مستوج کی ٹیم سوات میں منعقد ہونے والے ڈویژنل مقابلوں کی فاتح رہی۔ اس پے درپے کامیابی کے پیچھے کھلاڑیوں کی ہنر مندی اور ٹیلنٹ کے ساتھ اے ڈی او سپورٹس چترال فاروق اعظم کی انتھک محنت اور سپورٹس سے ان کی دلچسپی بھی کارفرما ئی صاف نظر آتی ہے۔ موصوف اپنے فرض منصبی کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے طلبہ کی غیر نصابی سرگرمیوں اورکھیل وغیرہ میں بے حد محنت کررہے ہیں۔ امید کی جاتی ہے کہ وہ چترال کی ٹیم کے ساتھ مزید محنت کرکے اور ان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے صوبائی مقابلے میں بہترین نتائج کے ذریعے چترالی طلبہ اور فٹبال شائقین کو خوشخبری دیں گے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔