اسلامی جمعیت طلبہ ضلع چترال کا بےحیائی کے حوالے سے وقوع پذیرواقعے کی شدید مذمت،واقعے میں ملوث طالبہ کو یونیورسٹی سے فارغ کرنے کا مطالبہ 

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) اسلامی جمعیت طلبہ ضلع چترال کے ناظم اقبال الدین نے بے حیائی کے حوالے سے وقوع پذیر افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے سے چترال کے طالب علموں میں نہایت ہی مایوسی اور پریشانی پھیل گئی ہے ۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے کے بگاڑ کا بنیادی سبب بے حیائی اور بے پردگی ہی ہے اور حجاب اور پردہ عورت اور مرد کی عزت اور ابرو کی حفاظت کا واحد زریعہ ہے ۔ انہوں نے یونیورسٹی آف چترال کے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ طلباء اور طالبات کے درمیان پردہ اور حجاب کے حوالے سے مکمل اہتمام کیا جائے اور مذکورہ واقعے میں ملوث طالبہ کو یونیورسٹی سے فارغ کیا جائے ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔