تازہ ترین

عالمی یوم خصوصی افراد کے سلسلے میں اسپیشل ایجوکیشن سنٹر چترال میں تقریب کا انعقاد 

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی عالمی یوم خصوصی افراد کے سلسلے میں اسپیشل ایجوکیشن سنٹر چترال میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیاگیا۔تقریب کی صدارت رحمت نواز سروری DDO ادارہ ہذانے کی جبکہ مہمان خصوصی والدین کی طرف سے جمیلہ بی بی کو مقررکیاگیا۔PTA کے نمائندے اساتذہ سمیت خصوصی بچوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔تقریب کا آغازادارہ ہذا کے ایک طالبعلم ادریس حیات شاہ نے قرآن مجید کی تلاوت سے کی اور مولانا تاج الملوک نے اسلام میں ’’ اسپیشل بچوں کے حقوق اور معاشرے کی زمہ داریاں‘‘ کے عنوان پرقرآن وحدیث کی روشنی میں اظہار خیال کیا، اس موقعہ پر ادارہ کی استانی فریدہ بیگم نے بھی بچوں کی تربیت اور سنٹر میں حاضری کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ تقریب میں ادارے کے بچوں نے نعت خوانی اور ملی نغمہ گروپ کی شکل میں پیش کی اور شرکاء سے خوب داد حاصل کیا ۔مہمان خصوصی جمیلہ نے ادارے کے اسٹاف کوخراج تحسین پیش کی اور اس دن والدین کے لئے پروگرام منعقد کرنے پرادارے کے اسٹاف کا شکریہ بھی ادا کیاآخر میں اجتماعی طور پر ادارہ کے استاد ’’اظہرالدین راجامرحوم‘ ‘ کے لئے بھی مغفرت اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعاء کی گئی، آخر میں شرکاء کیلئے ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔