تازہ ترین

جامعہ چترال میں کیلاش طلباء میں سکالرشپ کے چیک تقسیم کئے گئے

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) جامعہ چترال میں زیر تعلیم کیلاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے طلباء میں یونیورسٹی میں قائم چیف منسٹر سکالرشپ فار کیلاش سٹوڈنٹس سے سکالرشپ کے چیک تقسیم کئے گئے۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اقلیتی ایم پی اے وزیرزادہ نے کہاکہ جامعہ چترال نے قلیل مدت میں کئی سنگ میل عبور کئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ یونیورسٹی کے فروغ اور ترقی کیلئے وہ کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔ یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری نے اپنے خطاب میں اُن کی درخواست پر پچھلی صوبائی حکومت کی جانب سے مذکورہ سکالرشپ کے اجراء کوسراہتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ موجودہ حکومت اپنی ہی پارٹی کے بوئے ہوئے درخت کو تناور درخت میں بنائیگی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔