تازہ ترین

صارف عدالت چترال کا ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ گیس کے نرخنامے کالعدم قرار،اوگرا کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق گیس فروخت کرنے کی ہدایت

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) پی ٹی آئی کے رہنما امین الرحمن کی شکایت پر صارف عدالت چترال نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ایل پی جی کے نرخنامے کو کالعدم قرار دے دیا جسے ڈپٹی کمشنر چترال کے حکم سے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے 29اکتوبر کو جاری کیا تھا۔ شکایت کنندہ نے درخواست میں موقف اپنا یا تھا کہ چترال میں ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمتوں میں کمی اوگرا کی طرف سے گیس کی قیمتوں میں لائی جانے والی کمی سے مطابقت نہیں رکھتی جس کے نتیجے میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ چترال کے صارفین کو نہیں پہنچا۔ عدالت نے 27نومبر کو اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کو اوگرا کی مقررکردہ قیمتوں میں ردوبدل کا اختیار نہیں ہے اور اس طرح انہوں نے اپنے اختیار سے تجاوز کیا ہے جوکہ ایل پی جی کے سادہ لوح صارفین کے ساتھ دھوکہ دہی ہے۔ عدالت نے انہیں مزید ہدایت کی ہے کہ آئندہ کے لئے اس غلطی کو نہ دہرائیں ۔ عدالت نے ایل پی جی کے تمام ڈیلروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اوگرا کی طرف سے یکم نومبر کو جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق گیس فروخت کریں۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔