
تازہ ترین
اوسیک پل کی آرسی سی تعمیر کی منسوخی،منتخب نمائندہ گان اورانتظامیہ نوٹس لے۔اپنے حق کے لئے کسی بھی قسم احتجاج سے دریغ نہیں کرینگے۔وی سی ناظم عمران الملک
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ناظم ویلیج کونسل جنجریت عمران الملک نے ایک اخباری بیان کے ذریعے ویلیج کونسل لاوی،ویلیج کونسل سوئیر اور ویلیج کونسل اُرسون کے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے صوبائی حکومت کی جانب سے اوسیک پل کو آر سی سی بنانے کا اعلان تین سال پہلے ہوا تھا اور دو مرتبہ اس کا ٹینڈر بھی ہوا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر منسوخ ہواایک ماہ پہلے پھر مذکورہ ویلیج کونسل کے عوام کو خوشخبری سنائی گئی کہ اوسیک پل کاٹینڈر ہونے والا ہے لیکن بڑ ے افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا کہ اب یہ معاملہ پھر کھٹائی میں پڑگیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے اپنی ذاتی تعلق اور دوستی کی خاطر صرف ایک شخص کو خوش کرنے کو ترجیح دے کراوسیک پُل کو منسوخ کرکے نگر میں بنانے کا حکم دیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ نگر میں پل بنانے پر ہمارا کو اعتراض نہیں ہمارا اعتراض وارڈاپ ڈوم شغور اوسیک ، جنجریت ،سوئیر، جنجریت کوہ اور اُرسون کے حق کو تسلیم نہ کرکے ہمارا حق ضائع کرنے پر ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہم مذکورہ ویلیج کونسلرز کے عوام کے طرف سے ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی،ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن،ایم پی اے وزیر زادہ،ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ اور ڈپٹی کمشنر چترال کے علم یہ بات لارہے ہیں کہ اگر ہم سے ہمارا حق چھینا گیا تو ہم اپنے حق کے لئے کسی بھی قسم کا احتجاج کرنے سے دریغ نہیں کرینگے۔ناظم ویلیج کونسل جنجریت نے کہا کہ اب دیکھتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی حکومت میرٹ پر فیصلہ کرتی ہے یا انصاف کے صرف کھوکلے نعرے لگاتی ہے۔
