فرانس سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی ٹیم کے اعزاز میں فور بائی فور کلب چترال اور ٹورزم کارپوریشن کے پی کے کا مشترکہ طور پر ثقافتی شوکا اہتمام

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) کالاش فیسٹول چٹرامس کے موقع پر چترال آئے ہوئے فرانس سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی ٹیم کے اعزاز میں فور بائی فور کلب چترال اور ٹورزم کارپوریشن خیبر پختونخوا نے مشترکہ طور پر  ثقافتی شوکا اہتمام کیا جس میں چترال کے لوک فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیاجسے بے حد سراہا گیا۔ پروگرام کے منتظمین نے کہاکہ اس ایونٹ کا مقصد چترال کی منفرد ثقافت کو بیرونی سیاحوں کے سامنے پیش کرنا تھا تاکہ وہ اس علاقے کے بارے میں مثبت تاثر اپنے ساتھ لے جائیں اور اس بات کی پرچار ہوسکے کہ یہاں دہشت گردی اور انتہا پسندی نہیں ہے بلکہ اس علاقے کے رہنے والے امن وسکون سے ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں ۔ اس موقع پر فرانس سے آئے ہوئے سیاحوں نے چترال کی ثقافتی ورثے کی تعریف کرتے ہوئے اسے منفرد قرار دے دیا۔ اس موقع پر ٹورزم کارپوریشن خیبر پختونخواہ کے نمائندے شہزاد عالم اور فور بائی فور کلب چترال کی طرف سے شیخ فاروق اقبال بھی موجودتھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔