چترال پولیس کی چوری کی گاڑیوں کے خلاف آپریشن،مختلف علاقوں سے 5گاڑیاں برآمد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال پولیس نے ضلع بھر میں چوری کی گاڑیوں کے خلاف بھر پور کار وائی شروع کی ہے اس سلسلے میں سب سے پہلے پاکستان کے مختلف اضلاع سے چوری ہو نے والی گاڑیوں کاڈیٹا حاصل کیا گیا۔
اس کے بعد پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی جنہو ں نے پچھلے چند دنو ں میں ضلع چترال کے مختلف علاقوں میں کاروائیا ں کر تے ہو ئے اب تک 5گاڑیاں برآمد کر لئے ۔جو کراچی کے مختلف اضلاع سے چوری کی گئی ہیں تمام گاڑیوں کو قبضہ پولیس میں لے کر ان کی لیباٹری کرائی جا رہی ہے۔برآمدکی گئی گاڑیوں میں کارولہ کار ،پراڈو،ہائی لیکس،ہائی ایس اور ڈاٹسن شامل ہیں ۔
ضلعی پولیس سربراہ محمد فرقان بلال میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئےواضح کیا ہے کہ ضلع چترال میں چوری کی گاڑیوں کو کسی صورت نہیں چھوڑاجا ئیگا اور جو بھی اس طرح کا کاروبار کر تا ہے یاایسے کاروائی میں ملوث ہے ان کے خلاف بھر پورقانونی کا روائی کی جا ئیگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔