پشاور میں نامعلوم افراد نے چترال سے تعلق رکھنے والےایک طالبعلم کو قتل کردیا

پشاور(چترال ایکسپریس)پشاور کےعلاقے دلہ زاک روڈ میں نامعلوم افراد نے چترال سے تعلق رکھنے والےایک طالبعلم کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل موڑکہو کے علاقے ’’کشم‘‘ سے تعلق رکھنے والے طالب علم مہراب نبی کو دلہ زاک روڈ میں واقع ایک ہاسٹل کے کمرے میں قتل کر دیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ مقتول طالبعلم مہراب نبی گورنمنٹ کالج پشاور میں زیر تعلیم تھے اور ساتھ ساتھ ایک نجی تعلیمی ادارے میں استاد بھی تھے۔ نامعلوم افراد جوان سال مہراب نبی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ بعد ازاں واقعے کے حوالے سے متعلقہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
درایں اثناء پشاور میں مقیم چترالی باشندوں نے نوجوان مہراب نبی کے قتل کیخلا ف رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی،صادق امین اور مولانا ہدایت الحق و دیگر کی قیادت میں پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اوراس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین مقتول کی لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کرتے رہے۔ اس موقع پر مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات کی وجہ سے چترالی باشندوں میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہور ہا ہے جو کہ افسوسناک امر ہے ۔ مقررین نے کہا کہ یہ پولیس کے لئے ایک ٹیسٹ کیس ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔