
تازہ ترین
اویر کے ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم اے اے کے حمایت یافتہ اُمیدوار حبیب الدین نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو شکست دے دی۔
چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)ضلع کونسل چترال کے اویر وارڈ کے ضمنی الیکشن میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم ایم اے کے حمایت یافتہ امیدوار حبیب الدین نے پی ٹی آئی کے جاوید اقبال کو 21ووٹوں سے شکست دے دی۔اتوارکے دن منعقدہ انتخابات میں حبیب الدین نے غیر سرکاری نتائج کے مطابق1831ووٹ حاصل کی جبکہ جاوید اقبال 1810لے سکے۔یہ نشست اس سال عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عبداللطیف کا قومی اسمبلی کے لئے الیکشن لڑنے کی وجہ سے استعفیٰ دینے سے خالی ہوئی تھی۔ووٹروں کے ٹرن آوٹ شرح 35فیصد رہی۔
