
چترال کے ایم پی ایز کا چئیرمین این ایچ اے اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات،چترال کے دو اہم روڈز کی تعمیر کی راہ ہموارہوہوگئی
چترال(محکم الدین) چترال کے دو اہم روڈز کی تعمیر کی راہ ہموارہوگئی ہے۔ جن کا چترال کے لوگ شدت سے انتظار کر رہے تھے۔اس سلسلے میں چترال کے ایم پی ایز اور سیاسی رہنماؤں پر مشتمل وفد نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں چیرمین این ایچ اے جواد رفیق ملک
,ممبر اپریشنزارباب علی , جی ایم پلاننگ مسٹر پرکاش,جی ایم اپریشنز مختار احمد سے ملاقات کی۔اورروڈز کی تعمیر میں تاخیر پر چترال کے لوگوں میں پائی جانے والی تشویش سے آگاہ کیا۔ وفد میں ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن،ایم پی اے وزیر زادہ ,
جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی چترال اسرار صبور وغیرہ شامل تھے۔ملاقات میں چیرمین این ایچ اے نے یقین دلایا۔کہ ٹینڈرسےمتعلق مسائل حل کرنے اوربورڈ کے اجلا س کےبعد گرم چشمہ اور کالاش ویلیز روڈزکیلئےزمین کی خریداری کا عمل شروع کیاجائے گا ۔
تاہم سرکاری پراپرٹی میں روڈپر کام کا آغاز پہلے کیا جائےگا ۔ ایم پی اے وزیر زادہ نے بعد آزان میڈیا سےبات چیت کرتےہوئے کہا۔ کہ روڈز کے حوالے سے ہماری مشترکہ کوشش کامیاب ہوئی ہے ۔اورانشااللہ بہت جلد چترال کے لوگ
دونوں روڈز تعمیر ہوتےہوئے دیکھیں گے۔وزیرزادہ نے کہا۔ اگرچہ چترال کے تمام سڑکوں کی اپنی اہمیت ہے۔تاہم کالاش ویلیز روڈ اور گرم چشمہ روڈ کی سیاحتی اہمیت انہیں منفردبناتی ہے۔ان سڑکوں کی تعمیر سےچترال کو معاشی طور پر استحکام دینے میں بہت مدد ملےگی۔انہوں نے کہا۔کہ
میں بلا امتیاز,سیاست سے بالا ترہوکر خدمت پریقیین رکھتاہوں۔اورچترال کے موجودہ اور سابقہ تمام اسمبلی ممبران کا دل سے احترام کرتا ہوں۔اورمیرے لئے چترال کی تعمیرو ترقی سب سےعزیزہے۔اورانشا اللہ چترال کے مسائل کےحل کیلئےدن رات میری جدوجہد جاری رہے گی۔
