ڈی۔پی۔اوچترال محمد فرقان بلال کاعلاقہ ارندو (بارڈرایریا) میں کھلی کچہری کاانعقاد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈی۔پی۔اوچترال محمد فرقان بلال(پی ایس پی) نےعلاقہ ارندو (بارڈرایریا) میں کھلی کچہری منعقد کی جس میں علاقہ عمائدین، مشران،پی ایل سی ممبران اورویلیج کونسل کےممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔عمائدین نےڈی۔پی۔او چترال کوعلاقہ کے مسائل سے آگاہ کیا- ڈی۔پی۔او چترال نے پولیس سےمتعلقہ مسائل کے حل کے لئےموقع پراحکامات جاری کیے۔علاقہ میں تعلیم کے میدان میں درپیش مسائل سے متعلق ڈی۔ پی۔اوچترال نے چترال پولیس میں سے 4 قابل اساتذہ مہیا کرنے کے احکامات بھی جاری کیے جوآنے والے ہفتے سے ارندو کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے منور کریگے ۔ کھلی کچہری میں دیگر محکموں کے مسائل سے متعلق استدعا کی گئی کہ ڈی۔پی۔اوچترال ان عوامی مسائل کو دیگرمحکموں کے آفسران بالا کے گوش گزار کرے۔ ڈی۔پی۔اوچترال نےاس بات کی بھی یقین دہانی کی کہ وہ انکے تحفظات اور مطالبات متعلقہ اداروں کے سربراہان تک پہنچائینگے۔کھلی کچہری میں پی ایل سی ممبران کی موجودگی کوغنیمت جان کر ڈی۔پی۔اوچترال نےعلاقائی سطح پر ہونےوالےمسائل کو باہمی مشاورت اورجرگہ سسٹم سےحل کرنے کی ہدایت کی اوران کی سابقہ کارگردگی کو بھی سراہا۔آخرمیں ڈی۔پی۔اوچترال نےارندو کےعوام سے وعدہ کیا کہ وہ آئندہ ہونے والی کھلی کچہری میں ضلعی سربراہان کو شرکت کی دعوت دینگے۔اس طرح کھلی کچہری دعائیہ کلمات سے اختتام پزیر ہوئی ۔

 

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔