تازہ ترین

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے نوشہرہ کلاں کی رہائشی معصوم بچی سے زیادتی اوراُسے بے دردی سے قتل کرنے کے واقعے کا نوٹس

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے نوشہرہ کلاں محلہ خاتو خیل کی رہائشی معصوم بچی سے زیادتی اور اُسے بے دردی سے قتل کرنے کے انسانیت سوز واقعے کا نوٹس لیا ہے ۔انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس کو ملزمان کی جلد گرفتار ی کیلئے اقدامات کرنے اور اُنہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ بدبخت ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے مربوط اور نتیجہ خیز اقدامات کئے جائیں ۔معصوم بچی کے قاتل کسی رحم کے مستحق نہیں۔ اُنہیں قرار واقعی سزاملنی چاہیئے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ اس مقصد کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔ وزیراعلیٰ نے بچی کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ ملزمان جلدقانون کی گرفت میں ہوں گے ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔