تازہ ترین

چترال پریس کلب کے انتخابات،اتفاق رائے سے ظہیرالدین(روزنامہ ڈان)دوبارہ صدر منتخب ہوگئے

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال پریس کلب کے انتخابات برائے سال 2019ء مکمل ہوگئے جس میں اتفاق رائے سے ظہیرالدین (روزنامہ ڈان) صدر منتخب ہوگئے۔ دیگر عہدیداروں میں عبدالغفار (روزنامہ جہاد) جنرل سیکرٹری، سیف الرحمن عزیز (سماء ٹی۔وی)سینئر نائب صدر، میاں آصف علی شاہ کاکا خیل (پی ٹی وی) نائب صدر، نورافضل خان (روزنامہ آج) فنانس سیکرٹری اور سید نذیر حسین شاہ (روزنامہ اُمت) آفس سیکرٹری چن لئے گئے۔ پیر کے روز منعقدہ انتخابی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ سال کے کابینہ کو برقرار رکھا جائے گا ۔ اس موقع پر صدر ظہیرالدین نے دوبارہ اعتماد کرنے پر اراکین پریس کلب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہارکیاکہ وہ ان کے توقعات پر پورا اُترنے اور چترال میں صحافی برادری کو درپیش مشکلات حل کی کوشش کریں گے ۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔