تازہ ترین

سردیوں کے موسم میں ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ کی ہرمہینے میٹنگ کے بہانے پشاور میں وقت گذارنا معمول بن گیا ہے۔نوٹس لیا جائے۔سجاد احمد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)صدر ال ویلیج کونسل ناظمین چترال ناظم سجاد احمد نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ چترال کے سرکاری دفترات میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کی عدم موجودگی کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری اور عوامی کام بُری طرح متاثرہورہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ سردیوں کے موسم میں ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ کی ہر مہینے 2یا3دفعہ میٹنگ کے بہانے پشاور میں وقت گذارنا ایک معمول بن گیا ہے۔جس کے وجہ سے عوام کے وقت کے ضائع کے ساتھ قومی خزانے کو بھی ٹی اے ڈی اے کی صورت میں نقصان پہنچتا ہے۔سجاد احمد ناظم نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ چیف سیکرٹری اور ڈپٹی کمشنر چترال اس معاملے کو خصوصی طورپر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی سطح کی میٹنگز میں ہر محکمے کے سیکنڈ کمانڈ کو شامل کیا جائے تاکہ محکمے کے کام متاثر نہ ہو۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔