بچوں سے ذیادتی کے واقعات کی روک تھام پورے چترال میں ممبران پی ایل سی ایس کی میٹنگ اورآگاہی واک کا اہتمام

چترال(نمائندہ آئین)ڈی۔پی۔او چترال محمد فرقان بلال(پی ایس پی)کی خصوصی ہدایت پر چترال کے 18 تھانوں کے حدود میں پی ایل سی ممبران سے بچوں سے ذیادتی کے واقعات کی روک تھام کے سلسلے میں میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ۔اس کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والےافراد نے پولیس کے ساتھ مل کر واک میں شرکت کی ۔اس واک کا مقصد چترال کی عوام میں بچوں سے ذیادتی کے واقعات کی اسباب اوراس کے سدباب کی آگاہی مہم اورعلاقائی سطح پرعوام میں شعور پیدا کرنا،تاکہ ملک کے دیگر اضلاع میں پیش آنے والے واقعات سے بچا جاسکے۔ڈی۔پی۔او چترال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چترال ایک پرامن ضلع ہے اس کے خوبصورت ماحول کو کسی بھی صورت خراب ہونے نہیں دیں گے۔اس سلسلے میں خصوصی پروگرامات کئےجائیں گے تاکہ علاقہ میں غیر یقینی صورتحال سے بچاجاسکے۔اس کےعلاوہ انہوں نے عوام سے یہ استدعا کی کہ علاقہ کے متعبرات مساجد کی سطح پراس سلسلے میں اعلانات کرائیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔