تازہ ترین
پاکستان تحریک انصاف چترال کے کارکنا ن کا اجلاس اگلے ہفتے بڑا شمو لیتی پروگرام انعقاد کرنے کا فیصلہ
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے ورکروں کا ایک اہم اجلاس پی ٹی آئی چترال کے ضلعی دفتر چترال زیر صدارت ریٹائرڈ صوبیدار خیر الرحمن منعقد ہوا۔ اجلاس میں ورکروں نے کثیر تعدا دمیں شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شراکاء نے اپنے خیا لات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوسری پارٹیوں سے کثیر تعداد میں کارکنان پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں ۔
اور شمو لیتی پروگرام کے انعقاد کے حوالے سے مشاورت ہوئی مشاورت کے بعد فیصلہ ہوا کہ اگلے ہفتے نئے شامل ہونے والوں کے لئے ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پارٹی کے ضلعی قائدین شرکت کریں گے ۔اُنہوں نے چترال میں پارٹی کو فعال بنانے کے لئے اپنی تجا ویز پیش کیں۔ پی ٹی آئی کارکنان نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چترال کے بعض سر کاری محکموں میں اب بھی میرٹ کے خلاف کام ہو رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کارکنان کسی بھی صورت میں میرٹ کے خلاف کام نہیں ہو نے دیں گے ۔شرکاء اجلاس نے متفقہ طور پر اس بات پر زور دیا کہ چترال میں پی ٹی آئی چترا ل کی طرف سے ایک کمیٹی تشکیل دی جا ئے جو عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے مختلف محکموں سے رابطے میں رہے گے۔آخر میں افس سیکرٹری سلطان محمد شیر نے شرکا ء سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ چترال کے عوام اپنے جائز مسائل کے حل کے سلسلے میں اپنی درخواستیں پی ٹی آئی ضلع چترال کے دفتر میں جمع کر سکتے ہیں۔