تازہ ترین

ایون بازار میں چاردنوں سے گولین گول ہائیڈرو پاور اسٹیشن اور ایس آر ایس پی کی بجلی گھر سے بجلی کی فراہمی کے لئے احتجاج اور دھرنا جاری

چترال(نمائند چترال ایکسپریس)ایون بازارمیں چاردنوں سے گولین گول ہائیڈرو پاور اسٹیشن اور ایس آر ایس پی کی بجلی گھر سے بجلی کی فراہمی کے لئے چار دن سے احتجاج جاری ہے۔وی سی ایون ٹو کے ناظم محمد بصیر ،نائب ناظم اکرام اللہ اور تمام جملہ ممبران یوتھ ایون اور اہلیان علاقہ نے اس احتجاج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پرزور مطالبہ کیا کہ محمد خان کی بجلی گھر سے ایون کو بجلی پوری نہیں مل رہی۔اور ایس آر ایس پی کی بجلی گھر سے بھی وی سی ایون ٹو کو بجلی نہیں دی جارہی جس کے وجہ سے اہلیان علاقہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔اُنہوں نے ایم این اے چترال اورچیف ایگزیکٹیو ایس آر ایس پی سے بھرپور مطالبہ کیا کہ گولین گول ہائیڈرو پاؤر ہاؤس اور ایس آر ایس پی کے بجلی گھر سے علاقہ کو بجلی کی فراہمی جلد از جلد شروع کی جائے۔بصورت دیگر حالات خراب ہوجائیگی جسکی زمہ داری مذکورہ اداروں پر ہوگی۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔