
تازہ ترین
اپرچترال میں ٹیلی نار کا سروس درست کیا جائےبصورت دیگر ان کے خلاف صارف عدالت جائیں گے،منہاج الدین ناظم وی سی شاگرام
چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ناظم وی سی شاگرام منہاج الدین نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ اپر چترال میں ٹیلی نا رکی سروس انتہائی ناقص ہے جس سے ٹیلی نار کے صارفین انتہائی کوفت اور اذیت میں مبتلا ہے اپر چترال خاص کرکے یوسی تریچ اور تورکہو میں ٹیلی نار کے لگائے گئے ٹاوروں کے لئے کوئی بھی ٹیکنکل اسٹاف مو جو د نہیں ہے اور ٹاور سولر سسٹم سے چلا ئے جائے رہے ہیں اور جب موسم خراب ہو جا تا ہے تو سو لر سسٹم سے چلنے والے ٹاور آف ہو جاتے ہیں تاہم ٹاوروں میں دکھانے کے لئے ڈیزل سے چلنے والے جنریٹر لگائے گئے ہیں لیکن ان کے لئے ڈیزل کا کوئی بندو بست نہیں ہے حلانکہ ان کو چاہئیے برف باری کے سیزن سے پہلے ڈیزل کا اسٹاک کرنا چاہئیے کیونکہ ان کے ٹاور پہاڑیوں میں لگائے گئے ہے لیکن اس میں ابھی تک ڈیزل کابندو بست نہیں کیا گیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ٹاور میں سسٹم کچھ اس طرح نصب کیا گیا ہے کہ ٹاور دیہات میں سیگنل دینے کے بجائے پہاڑوں میں سگنل دے رہے ہیں تاہم دیہات میں ان کے سگنل ٹھیک نہیں ہے ۔اس سلسلے میں ہم نے باربار ٹیلی نا ر کے ذمہ داروں سے شکا یت کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔اُنہوں نے ڈائریکٹر پی ۔ٹی۔ اے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی۔ ٹی ۔اے سے پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی نار والوں کو صارفین کو معیاری سروس دینے کا پابند بنائے۔اُنہوں نے ٹیلی نار زمہ داروں کو دو ہفتے کا ٹائم دیتے ہوئے کہا وہ جلداز جلد مذکورہ علاقوں میں اپنا سروس ٹھیک کردے ورنہ ہم کنزیومرکورٹ میں کیس دائر کریں ۔
