انجمن پٹواریان وقانون گویان چترال کی کابینہ اور جنرل باڈی کا اجلاس،اجلاس میں آئیندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)جمعہ 4جنوری کو انجمن پٹواریان وقانون گویان چترال کی کابینہ اور جنرل باڈی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر انجمن قادر آمان منعقد ہوا۔اجلاس میں آئیندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج عنایت اللہ خان ،تحصیلدار موڑکہو رب نواز خان اور لیویز اہلکاران کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے ڈی پی او چترال کو درخواست دینے کے باوجود کوئی کاروائی عمل میں نہ لانے کے ردعمل میں 7جنوری کو تکمیل گھر چترال میں ایک احتجاجی جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس احتجاجی جلسہ عام کی صدارت خان زادہ خان جدون صوبائی صدر انجمن پٹواریان وقانون گویان خیبر پختونخواہ کرینگے۔جبکہ دوسرے صوبائی قائدین حنیف خان جدون،میاں عالمگیر خان صوبائی جنرل سیکرٹری اور ملاکنڈڈویژن کے تمام ضلعی صدور ،جنرل سیکرٹریز شرکت کرینگے۔اس جلسہ عام کے بعد صوبائی قائدین پرہجوم پریس کانفرنس میں آئیندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اے سی مستوج،تحصیلدار موڑکہو اور لیویز اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر کے رجسٹرڈ ہونے تک قلم چھوڑ ہرتال جاری رہے گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔