چترال پولیس نےلواری ایریا میں برف میں پھنسے ہوئے گاڑیوں اور مسافروں کو بروقت امداد دی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال پولیس اور ٹریفک پولیس چترال نے لواری میں برف میں پھنسے ہوئے مسافروں کی امداد کی اور پھنسے ہوئے گاڑیوں کو نکال کر ٹریفک کی روانی بحال کی۔لواری ٹنل کے پاس شدید برف باری کے باعث گاڑیاں پھنس گئی تھی جس سے سینکڑوں کی تعداد میں مسافر متاثر ہوئے جن میں بچے ،بزرگ اور بیمار بھی شامل تھے چترال پولیس کے جوانوں نے بروقت امداد کی رسائی یقینی بناتے ہوئے ڈی۔پی۔او چترال کی خصوصی ہدایت پر پھنسے ہوئے گاڑیوں کو نکال کر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا ۔ڈی۔پی۔او چترال نے اپنے بیان میں بتایا کہ چترال سے براستہ لواری غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے جب تک موسمی حالات بہتر نہیں ہوتے اور راستے بالکل صاف نہیں ہو جاتے ۔اس کےعلاوہ ڈی۔پی۔او چترال نےعلاقہ میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے لیند سلائدنگ اور گلیشر کےآنے کی صورت میں خصوصی پولیس ٹیم عوامی خدمت کے لئے تشکیل دی جو کسی بھی قدرتی آفت میں چترال کے عوام کی خدمت کے لئے ہمہ تن تیار رہی گئی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔