تازہ ترین

مولانگاہ نگاہ نے زندگی بھر کھوار زبان وادب کی خدمت کو اپنا شعار بنالیا تھا/سابق ایم پی اے سیدسردارحسین شاہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)سابق رکن صوبائی اسمبلی چترال سیدسردارحسین شاہ نے چترال کے معروف ماہرتعلیم اور کھوار(چترالی) زبان کے بلند پایہ شاعر، ادیب اور نقاد مولانگاہ نگاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے بلندی درجات کے لیے دعا فاتحہ کی ۔انہوں نے کہاکہ مولانگاہ نگاہ کے انتقال کی خبرسن کر ادبی حلقو ں میں صف ماتم بچھ گئی جس نے زندگی بھر کھوار زبان وادب کی خدمت کو اپنا شعار بنالیا تھا۔ اللہ مرحوم کو جنت فردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ہم تمام دوستوں، لواحقین اور تمام متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے(آمین)
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔