تازہ ترین

انجمن پٹواریان وقانونگویان چترال کا انتظامیہ سے مذاکرات ناکام،ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ

چترال(پ۔ر)پیر7جنوری کو اے ڈی سی چترال منہاس الدین،اے اے سی چترال فیض قریشی اورتحصیلدار چترال گلزار بیگ نے انجمن پٹواریان وقانونگویان چترال کے احتجاجی کیمپ تکمیل گھر چترال کا دورہ کرکے ہڑتال ختم کرنے کی درخواست کی لیکن انجمن پٹواریان وقانونگویان نے واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری طورپر ایکشن لینے اور اُنہیں معطل کرنے یا تحریری معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔بصورت دیگر سیکشن 22-Aکے تحت آیف آئی ار رجسٹرر کیاجائیگا۔انجمن کے عہدہ داران نے ڈی سی چترال خورشید عالم محسود کے چترال آنے اور انجمن کے صوبائی قائدین کی آمد تک ہڑتال جاری رکنے کا فیصلہ کیا اور شیڈول کے مطابق 9جنوری کو احتجاجی جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔