تازہ ترین

مولانگاہ نگاہ کی وفات سے کھوارزبان وثقافت کوبہت نقصان پہنچاہے,انجمن ترقی کھوارچترال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)مولانگاہ نگاہ کی وفات سے کھوارزبان وثقافت کوبہت نقصان پہنچاہے۔ یہ بات انجمن ترقی کھوارچترال کے مرکزی صدرشہزادہ تنویرالملک نے منگل کے روزانجمن کے مرکزی دفترمیں منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ مولانگاہ نگاہ ایک ماہرتعلیم،ممتازشاعر،ادیب،اورکئی کتابوں کے منصف تھے۔انہیں کھوارثقافت اورموسیقی والات موسیقی کے حوالے سے سندکی حیثیت حاصل تھی۔ان کی وفات سے انجمن ایک ممتازشاعراورادیب سے محروم ہوگئی ہے۔جس کی تدفی ممکن نہیں۔اجلاس میں مرحوم کی علمی ادبی خدمات پرانہیں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔اورفیصلہ کیاگیاکہ مرحوم کی خدمات کے حوالے سے عنقریب خصوصی تقریب منعقدکی جائے گی۔اجلاس میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔انجمن کے سابق صدرمحمدیوسف شہزاد،سینئرممبران گل مراد حسرت،پروفیسرممتازحسین ،افضل اللہ افضل،صادق اللہ صادق،سیدنذیرحسین شاہ ،اوردوسروں نے شرکت کیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔