تازہ ترین

ارندو میں دیسی ساخت کے بم دھماکہ کے نتیجے میں چترال لیویز کا جوان سپاہی جاوید خان شہید ہوگیا

چترال ( محکم الدین ) پاک افغان بارڈر پر واقع گاؤں ارندو میں دیسی ساخت کے بم دھماکہ کے نتیجے میں چترال لیویز کا جوان سپاہی جاوید خان شہید ہوگیا ۔ ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ بم دھماکہ ظہر کے وقت چترال لیوی پوسٹ کے قریب ہوا ۔ جو کہ زیر زمین چھپایا گیا تھا ۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا ۔ کہ یہ دیسی ساختہ بم اب چھپایا گیا تھا ۔ یا افغان جنگ کی باقیات میں سے ہے ۔ شہید لیویز کے جوان کا تعلق گاؤں ارندو سے بتایا جاتا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود وقوعہ کا مزید جائزہ لینے اور شہید سپاہی کے خاندان سے تعزیت کیلئے ارندو روانہ ہو گئے ہیں ۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

إغلاق